اور سیمینار کا انعقاد*

 انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر کار بائیک  آگاہی ریلی اور سیمینار کا انعقاد*

حیدرآباد 26 اکتوبر (ھ آ)

*پولیو کے عالمی دن کے موقع پر ضلع انتظامیہ اور روٹری کلب حیدرآباد  کی جانب سے انسداد پولیو آگاہی بائیک کار ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ شھباز بلڈنگ سے شروع ہو کر مہران آرٹس کائونسل لطیف آباد پر اختتام پذیر ہوئی*


 ریلی کی قیادت ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد  غفار سومرو نے کی ۔ 


بعد ازاں حیدرآباد کے نجی ہوٹل میں پولیو کے حوالےسے  ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ 

سیمینار میں صوبائی وزیر صحت عذرہ فضل پیچوہو کا ویڈیو پیغام چلایا گیا اپنے پیغام میں انہوں نے پولیو ورکرز کی کارکردگی کو سراہا اور عوام الناس کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں تاکہ ہم اپنے صوبےاور ملک کو پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل کر وا سکیں انہوں نے کہا کہ جولائی ،2020 سے سندہ میں پولیو کا کوئی بھی کیس ظاہر نہیں ہوا جو کہ پولیو ورکرز کی ان تھک

 جد و جہد کا نتیجہ ہے ۔ 


ڈویزنل کمشنر محمد عباس بلوچ نےسیمینار سے خطاب کرتے ہوئےحیدرآباد میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ حیدرآباد ضلع پولیو کے حوالے سے ایک ہائے رسک ایریا کی حیثیت رکھتا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو اور محکمہ صحت کی بیمثال کاوشوں سے پولیو کے حوالے سے حیدرآباد کی صورتحال اس وقت کافی بہتر ہے میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی پولیو کے خلاف بہترین کارکردگی سلسلہ جاری رہیگا۔  


ڈویزنل کمشنر محمد عباس بلوچ اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے  انسداد پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی مظاہرہ کرنے والے ورکرز میں کیش انعام اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے.

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے کہا کہ محکمہ صحت اور تمام پولیو ورکرز کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے اور ہمیں اور مزید کوشش کرنی ہے کہ ہم اپنے ضلع ، صوبے اور ملک کو پولیو فری کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں  


سیمینار سے  ڈی ایچ او حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قائم اکبر نمائی، ڈاکٹر ایمان، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد صائمہ فاطمہ احمد، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دیہی  سرہان اعجاز ابڑو اور دیگر نے بھی خطاب کیا.  


 قبل ازیں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے ڈویزنل کمشنر نے کہا کہ آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا ہر ممکن کردار  ادا کریں گے اور اپنی آئندہ نسل کو ہمیشہ کی معذوری  سے بچائیں گے پولیو کے خاتمے کیلئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے بہترین کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور بہت جلد حیدرآباد سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا۔  اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ٹو طاہر علی میمن، ڈاکٹر بسمہ، ڈاکٹر جمشید خانزادہ، امام بخش مگسی،   اور روٹری کلب کے ڈسٹرکٹ مینجر عمران اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ اساتذہ اور طالب علموں سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

Post a Comment

If you have any doubts.please let me know

Previous Post Next Post