میرپورخاص

 میرپورخاص (              ) ایڈیشنل کمشنر ون میرپورخاص علی نواز بھوت نے کہا ہے کے ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کے اقوام متحدہ کے کا فورم اور

 یونائٹیڈ نیشن سکیورٹی کائونسل کا فورم استعمال کر کے اس معاملے کو حل کرنے کا بھر پور کردار ادا کریں اور کشمیریوں کو حق خوداریت اشتعمال کرنے کا جائز حق دیا جائے. اس امر کا اظھار انہوں نے کمشنر کمپلیکس سے میرپورخاص پریس کلب تک  کشمیر پر ناجائز بھارتی فوجی قبضی کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجھتی کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کے آج ہم دنیا کے ساتھ بھارت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کے 1947 سے لیکر بھارت جو کشمیر پر ناجائز قبضہ کر کے بیٹھاہے وہ عالمی قوانین کے خلاف ہے اور یوم سیاہ  27 اکتوبر 1947 کو بھارتی قابض افواج کشمیر پر غیر قانونی قبضہ  کرنے کے لیئے سرینگر کی سر زمین پر اتری اور اس وقت تک وہاں موجود ہے 9 لاکھ سے زیادہ  قابض افواج 80 لاکھ مسلمانوں کو یرغمال بنا کر رکھا ہے اس خوبصورت وادی کو دنیا کے کھلے ہوئے بڑے جیل میں تبدیل کر دیا ہے ہم اس علمل کی پر زور مذمت کرتے ہیں  غیرقانونی قبضہ نہ صرف یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکے  اقوام متحدہ کی اس موضوع پر بات چیت کرارداد کی بھی خلاف ورزی ہے اس کے علاوہ جواہر لال نہرو اور اس کے بعد کانگریس کی ان لیڈروں کے وعدوں کی بھی خلافورزی ہے جن کے تحت یہ وعدا کیا گیا تھا کے کشمیری مسلمانوں کو حق خوداریت استعمال کرنےدیا جائے گا اور صاف شفاف الیکشن کرایا جائے گا جو کے آج تک ممکن نہیں ہو سکا.  بحیثیت ایک پاکستانی بحیثیت ایک مسلمان ہماری طرف سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ حمایت جاری رہے گی اس موقعے پر ای ڈی سی ٹو پریم چند اور اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم نے کہا   کے 74  سال گذرنے کے باوجود بھارتی ظلم کا سامنا کرنے کے باوجود کشمیری عوام نے آج تک  بی پناہ  جرأت طاقت کا مظاہرہ  کیا ہے کشمیریوں کی اتنی قربانیاں ہیں اور ہزاروں لاکھوں لختے جگر قربان کر دیئے ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جب تک کشمیریوں کو اپنا حق خوداریت استعمال کرنے کا موقعہ  نہیں دیا جاتا ہم ان کے ساتھ ہیں پاکستان حکومت سے  توقع کرتے ہیں وہ اپنے سفارتی تعلقات اخلاقی، سیاسی جدوجھد قائم رکھیں گی. اس موقعے پر اسکول کے بچوں نے بھارت افواج کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈ اور بینر  اٹھا رکھے تھے. اس موقعے پر معزز شھریوں، ای ڈی سی ٹو محمد حسن خاصخیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا سمیت مختلف سرکار اداروں کے افسران، معزز شھریوں، این جی اوز اسکول و کالج کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیری بھائیوں کا بھرپور ساتھ دینے کے ازم کا ایادہ کیا۔

Post a Comment

If you have any doubts.please let me know

Previous Post Next Post