عورت کى جذبات

 *؞

*؞*

*عورت کی طاقت اس کے جذبات میں ہوتی ہے ...*

 عام عورت جب محبت کرتی ہے تو سب سے پہلے اپنے جذبات دیتی ہے . 

وہ جسم دے یا نہ دے مگر ... اسکے آنسو ، اسکی خوشی ، اسکی دعائیں ، بس اسی انسان سے منسوب ہو جاتے ہیں جس سے وہ محبت کرتی ہے ... عورت آخر ٹوٹ ہی جاتی ہے ... پھر اپنی زندگی میں کبھی کسی اور انسان کو آنے نہیں دیتی . نہ کسی پر اعتبار کرتی ہے نہ شادی کا نام لیتی ہے ... شادی کر بھی لے پھر بھی ساری زندگی زندہ لاش بن کر گزار دیتی ہے . اور اپنے خاندان کو سنبھال بھی نہیں پاتی ... 


میں مَردوں کے خلاف نہیں ہوں بس اتنی درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ انٹرنیٹ کی اکثر لڑکیاں بھولی ہوتی ہیں . ان کو طوائف سمجھ کر محبت کا کھیل نہ کھیلنا 

یہ ٹوٹ جائے گی اور 

اگر عورت ٹوٹ جائے تو ایک خاندان ، ایک نسل ٹوٹ جاتی ہے .

 

خدا کے ہاں اپنا نام ظالمین میں مت لکھوانا . یاد رکھو ، نیکیوں کے خزانے اور پہاڑ جمع کر بھی لو گے ، لیکن یہ ظلم جنت میں تمہارے داخلے کی رکاوٹ ضرور بنے گا . بے بس آنسوؤں اور آہوں کی بدعا مت لو ---

 

اور میری لڑکیوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنی عصمت کی خود حفاظت کریں . اپنی زندگی سے پیار کریں . 

بغیر نکاح محبت ، موت کا کھیل ہے جسکی قدر کوئی نہیں کرتا . وہ بھی نہیں جو آپ کو طوائف سمجھ کر آپکے جذبات تک پہنچ کر آپ کے اندر کی عورت کو کھینچ کر سرِ بازار لانا چاہتا ہے . بہتر ہے کہ دوستیاں  بھی چھوڑ دیں

Post a Comment

If you have any doubts.please let me know

Previous Post Next Post