چھوڑنا آسان نہیں ہوتا
چاہے کوئی عادت ہو
کوئی گناہ ہو
یا پھر کوئی انسان
آپ گرتے ہیں، ٹوٹتے ہیں
سنبھلتے ہیں
پھر ٹوٹتے ہیں
اور یہ وقت ایسا وقت ہوتا ہے
کہ نہ تو آپ چیخ سکتے ہیں
اور نہ ہی
کسی کے گلے لگ کے
آنسو بہا سکتے ہیں
ماضی آپ کے سامنے
ایک ریل کی طرح بھاگتا ہے
ہر اسٹیشن پر مختلف لوگ
ایک وقت آتا ہے
آپ جن لوگوں کو
اپنے ساتھ سمجھتے ہیں
وہ تو ساتھ.
ہوتے ہی نہیں ہیں.
کسی ویرانے میں
کڑی دھوپ میں
آپ بےآسرا
اور بنا سائبان کے
رہ جاتے ہیں
اس وقت آپ کے ساتھ
وہ پاک ذات ہوتی ہے
جو آپکو تھام لیتی ہے
سنبھال لیتی ہے..
انسان رہ سکتا ہے
محبت کے بغیر
لوگوں کے بغیر
رشتوں کے بغیر
ہر شے کے بغیر
مگر انسان!
اللہ کے بغیر
نہیں رہ سکتا۔۔۔۔!